محمد عفان

Poet

About

میرا نام محمد عفان ہے اور تخلص موصل۔میں صورہ سرینگر سے تعلق رکھتا ہوں۔اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اردو سے بی ۔اے آنرس مکمل کرنے والا ہوں۔

 

شاعری کا شوق یا جنون پچھلے پانچ سال سے مجھے اپنی شناخت ڈھونڈنے کا واحد راستہ نظر آیا ہے۔مری وہ شناخت ،جو کبھی ایک پیلیٹ زدہ بچے کے میلے آنسو ں ہے،کبھی ایک سینہ پیٹتی بے چراغ ماں ہے،کبھی ایک ایسے حساس فن کار کے ہاتھ ہیں جو ما بعد جدیدیت کے دور میں میر، اقبال ،غالب کے شعروں کو اپنی حقیقت کے مطابق نہیں پاتا ،کلاسیکی ادب اسے جنت کی ستر (70)پردوں والی حور نظر آتا ہے اور جدید ادب کی موت کو وہ بچپن میں ہی دیکھ چکا ہے۔

اسکا دور زخم خوردہ ،عریاں جسموں کا دور ہے۔اسکا لحن،لحن داؤد سے متاثر نہیں،گولیوں کی گونج سے ہے۔

پر عریاں نظموں کی حامی میری شناخت کبھی کبھی غزل کا دامن نہیں چھوڑ پاتی اور ایک چنار کے درخت میں مسخ ہو جاتی ہے۔

 

گھنیرے کرب کے جنگل میں مرے ہونے کا

ثبوت ہے تو فقط یہ چنار تنہائی

Contribution

July 10, 2020, 4:48 am

غزل - بے سود کاوشوں Poem

بے سود کاوشوں کو روح پالتی گئ اثبات کی تو خیر محلت نفی گئی   وہ صبح،  وہ پیام،  وہ ترسیل، مرحبا  سارے.....

April 24, 2021, 10:55 am

غزل-اترتا ہے فلک Poem

اترتا ہے فلک سے میری خاطر برملا جاناں یہ کہہ کے نوچتا ہے تیرا غم لفظ خدا جاناں     تصور جگمگاتا ہے دیوالی .....

December 10, 2021, 7:29 am

غزل۔ اتنے ڈرے ہوئے Poem

اتنے ڈرے ہوئے ہیں کرب آگہی سے ہم خود ہی لپٹ رہے ہیں تیری تیرگی سے ہم   بہلا رہی ہے پھر سے سگ دل کو وہ نظر  ت.....


Share